پنجاب کے مختلف مقامات پر بادل اوربوندا باندی سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 08:43am
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بادل اور بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنادیا ہے،شہری چھٹی کے روز موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

بادلوں سے گھرا آسمان ٹھنڈی ہوائیں اور پھر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے پنجاب بھر میں گرمی کو دور بھگادیا ہے،ٹھنڈا موسم شہریوں کو انجوائےمنٹ کا موقع فراہم کررہا ہے۔

 شیخوپورہ، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی آج ہونےوالی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم ابر آلود رہنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔